تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 15:2

ملک کو دہشت گردی کے ناسورسے پاک کرنے کاوقت آگیا،شہبازشریف

جیو نیوز - لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرِصدارت شمالی وزیرستان آپریشن کے بعدکی صورتحال پرغورکےحوالےسےاہم اجلاس ہوا۔کورکمانڈر لاہورسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی،شہبازشریف کاکہناہےکہ ملک کو دہشت گردی کے ناسورسے پاک کرنے کاوقت آگیاہے۔پوری قوم پاک افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت اجلاس میں ڈی جی رینجرزپنجاب ،جنرل آفیسر کمانڈنگ ،صوبائی وزراءراناثنااللہ ،کرنل شجاع خانزادہ،چیف سیکریٹری ،سیکریٹری داخلہ اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اعلیٰ حکام نےبھی شرکت کی۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مکمل فول پروف بنایاجائےگااورصوبے کے داخلی اورخارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نےکہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے مربوط کوآرڈی نیشن کےتحت مشتبہ افراد پرکڑی نگاہ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کومسلح افواج کی بہادری اورجرات پر فخر ہے ۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلئے پوری قوم متحد ہے۔ملک کےمستقبل کومحفوظ بنانے کے لئے دہشت گردی کےناسورکا خاتمہ ضروری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جیونیوزکوبتایاکہ حکومت نے مذاکرات کےلئے مخلصانہ کوششیں کیں ، مگردوسرے فریق کی جانب سے غیرسنجیدہ رویہ اپنایاگیا،مسلح افواج اورعوام پر حملوں کے باعث آپریشن کاراستہ اپناناپڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.