تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 22:32

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا’’ضرب عضب ‘‘کی مکمل حمایت کا اعلان

جیو نیوز - اسلام آباد.........تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان عساکر اسلام ہیں جواسلام کا تشخص اور پاکستانی سا لمیت بچانے کیلئے میدان عمل میں آگئی ہیں پوری قوم دشمن کے سامنے عساکر پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی نشان حیدر کی پاسدار افواجِ حیدری جذبے سے مرحبی و بولہبی دہشت گرد عناصر کو کچل کر رکھ دیں گی ،پاکستان کا ہر غیور شہری دل وجان سے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،آزمائش کی اس گھڑی میں تمام تر کوششیں قوم کو متحد کرنے پر صرف کی جائیں باہمی اختلافات مٹادیئے جائیں تمام جماعتیں ایک ایجنڈے پر جمع ہو جائیں ،پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو مٹانے کا وقت آ گیا ہے حکومت جنگی فنڈ قائم کرے تاکہ لوگ عساکر پاکستان کے ساتھ تعاون کرسکیں قوم کا ہر فرد جس انداز میں افواج کی مدد کرسکتا ہے کرے ،میڈیا پر پاکستان دشمن عناصر کی خبریں دینا حرام ہے صرف عساکر پاکستان کی خبریں دی جائیں اور ان کے حوصلے بڑھائے جائیں،افواجِ پاکستان تو آپریشن کررہی ہیں لیکن حکومت کو بھی معاشرے میں موجوددوسرے ممالک سے سرمایہ لے کر پا ک سرزمین کو چھلنی کر نے والے عناصر کی سرکوبی کرنا ہوگی کالعدم تنظیموں کو نکیل ڈالنا ہوگی جو دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بنی ہوئی ہیں، پاکستان سے عراق و شام تک کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں آپریشن عضب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تائید کا اظہار کیا گیا۔آغا حامد موسوی نے کہا کہ استعمار مسلمانوں کے اتحاد سے خوفزدہ تھا اسی لئے خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کسی مسلمان ملک میں جمہوریت نہیں آج بھی مسلم ممالک استعمار کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں ۔کورکمیٹی کے اجلاس سے سید شجاعت علی بخاری ، کرنل (ر) سخاوت حسین کا ظمی ،علامہ محسن علی ہمدانی ،علامہ ابو الحسن تقی ،علامہ زاہد عباس کا ظمی ،علامہ قمر حیدر زیدی سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا۔دریں اثنا آغا حامد علی شاہ موسوی نے عزیز آباد کراچی میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے دیرینہ کارکن سید اکرم عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اکرم عابدی شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.