16 جون 2014
وقت اشاعت: 23:12
لاہور:فائرنگ سے سب انسپکٹرجاں بحق،ملزمان نے دوساتھیوں کو چھڑا لیا
جیو نیوز - لاہور........لاہور کے علاقے شاد باغ میں ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ریمانڈ کے بعد تھانے لے جایا جا رہا تھا کہ دیگر ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اپنے 2ساتھیوں کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کو گزشتہ ماہ ڈکیتی کی وارداتوں کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔