تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 4:22

لاہور:پولیس منہاج القرآن سیکریٹریٹ کےباہررکاوٹیںہٹانے پہنچ گئی

جیو نیوز - لاہو ر......منہاج القرآن سیکریٹریٹکےباہررکاوٹیں ہٹانےکےلیےپولیس نے کارروائی کی ہے تاہم مزاحمت کا سامنا ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہےجبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منہاج القرآن نے رکاوٹیں لگاکر سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔ علاقہ مکینوں کی درخواست پر رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں۔ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا منا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کسی بھی جگہ رکاوٹ کھڑی نہیں کی جاسکتی۔ دوسری جانب ترجمان منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر کے تحت رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔لاہور ہائی کورٹ سے 2 سال قبل سڑکیں بند کرنے کی اجازت لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.