تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 14:52

ایم کیو ایم کا کل ملک بھر میں یوم سوگ کااعلان

جیو نیوز - کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ نے لاہورمیں پولیس کے ہاتھوں دوخواتین سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی شہادت پر کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تاجر، صنعتکار، دکاندار، ٹرانسپورٹرزیوم سوگ میں شرکت کریں۔ رابطہ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ تاجر، صنعتکار، ٹرانسپورٹرز کاروباراوردیگرسرگرمیاں رضاکارانہ طورپر بندرکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.