تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 15:12

منہاج القرآن سیکریٹریٹ واقعہ،اپوزیشن کا قومی اسمبلی سےواک آؤٹ

جیو نیوز - اسلام آباد.....پولیس آپریشن میں منہاج القرآن کے کارکنوں کی ہلاکت پر قومی اسمبلی سے اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کیا، خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت طاہر القادری کی طاقت بڑھا رہی ہے، فاروق ستار نے کہا کہ عرصے سے لگے ہوئے بیریئرزکو ہٹانا فتنے کے برابرہے۔قومی اسمبلی سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک منہاج القران کے کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باہر آئیں اور اپنے بھائی شہباز شریف کو روکیں اور ان سے کہیں کہ کیوں میرے دشمن بن رہے ہو، یہ نواز شریف کی حکومت کے خلاف سازش ہے جو ان کے بھائی کر رہے ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت طاہر القادری سے خوفزدہ کیوں ہے ، ہم طالبان سے جان چھڑا رہے ہیں اور پنجاب حکومت دہشت گردی کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر فائرنگ کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ جمہوری رویہ نہیں۔ایم کیو ایم کے رہ نما فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، واقعے کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کل ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.