18 جون 2014
وقت اشاعت: 9:22
کراچی: رینجرز کے چھاپے،3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے مجاہد کالونی اور مسرت کالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رینجرز حکام نے بتایا کہ رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مجاہد کالونی اور مسرت کالونی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی ملے ہیں۔