تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جون 2014
وقت اشاعت: 15:32

ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے سانحہ لاہور کی مذمت

جیو نیوز - کراچی ....اراکین سندھ اسمبلی نے لاہور سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سانحہ لاہور کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی مثال دور آمریت میں بھی نہیں ملتی،حکومت کی مرضی کے بغیر ایسا نہیں ہوسکتا، حکومت نے اپنی طاقت دکھائی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماعرفان اللہ مروت نے سانحہ لاہور کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو بھی ایسانہیں کرنا چاہئے تھا کہ وہ معصوم جانوں سے کھیلیں۔ قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.