تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جون 2014
وقت اشاعت: 23:13

پی آئی اے میں 3 ڈائرکٹرز کے شعبہ جات تبدیل

جیو نیوز - کراچی........پی آئی اے میں 3 ڈائرکٹرز کے شعبہ جات تبدیل کر دیئے گئے۔ایئرلائن ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر ایچ آر اعجاز مظہر کو ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز مقرر کردیا گیا ،اعجاز مظہر کو شعبہ ہیومن ریسورس میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر ہٹایا گیا ہے، اعجاز مظہر طویل رخصت پر بیرون ملک ہیںجبکہ ڈائریکٹر ٹریننگ انجم امین مرزا کو ڈائریکٹر اسٹورز مقررکیا گیا ہے اور شعبہ ٹریننگ کا اضافی چارج ڈائریکٹر ایم آر او عامرعلی کو سونپ دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.