تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 5:33

سانحہ ماڈل ٹاؤن: ڈی سی او اور آئی جی آج انکوائری ٹریبونل میں طلب

جیو نیوز - لاہور.......ماڈل ٹاؤن واقعے کی انکوائری کے لیے قائم ٹربیونل نے ڈی سی او لاہور اور آئی جی پنجاب کو آج طلب کرلیا ہے ،پولیس نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی2ایف آئی آر درج کرلی ہیں ، ایک ایف آئی آر گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کےخلاف جبکہ دوسری مرکزی واقعہ کی ہے، منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے دونوں مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن میں پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں،گاڑیاں توڑنےوالےگلو بٹ کے خلاف مقدمے میں427اور506 کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مرکزی مقدمہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین اورجنرل سیکریٹری عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سمیت53نامزد اور 3ہزار کے قریب نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیاگیا ہے۔جس میں دہشت گردی ایکٹ،قتل،اقدامِ قتل،کار سرکارمیں مداخلت،پولیس مقابلے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، ماڈل ٹاؤن واقعہ کے ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جج رائے ایوب نے 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا جبکہ 11 خواتین ملزمان کو بری کر دیاگیا۔ ادھر واقعے کی انکوائری کےلیے قائم لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ایک رکنی ٹربیونل نے کام شروع کردیا ہے ، ٹربیونل نے عوام الناس سے کہا ہے کہ واقعے کےبارے میں جو شخص بیان دیناچاہے وہ متعلقہ دستاویزات اورشناختی کارڈ کے ہمراہ اپنی رجسٹریشن کرواسکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.