19 جون 2014
وقت اشاعت: 6:13
کراچی: بجلی کا بڑا بریک ڈائون، 3 گھنٹے بعد بجلی بحال
جیو نیوز - کراچی.....کراچی میں کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے، جس سے ڈسڑکٹ سائوتھ، ایسٹ اور ویسٹ کے درجنوں علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، تاہم تین گھنٹے کی معطلی کے بعد شہر میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے جیو نیوز کو بتایا کہ بن قاسم تھرمل پاور سپلائی کی لائن فالٹ کے باعث ٹرپ کرگئی تھی، ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث 62 گرڈ اسٹیشن میں سے 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوگئے تھے،جس کے باعث شہر کا 10 فیصد حصہ متاثر ہوا ، متاثرہ علاقوں میں ڈیفنس،کلفٹن،گزری، سلطان آباد، ریلوے کالونی، ہجرت کالونی، صدر، جیکب لائن،لائینز ایریا،جٹ لائن،،آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، کھارادر، ایم اے جناح روڈ، گارڈن، سولجر بازاراورکورنگی سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔ ترجمان کے الیکڑک کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کرکے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کردی گئی ہے۔