تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 9:53

گلبرگ پشاور میں گھر میں گھس کر فائرنگ،مقامی گلوکارہ گل نازجاں بحق

جیو نیوز - پشاور......پشاور کے علاقہ گلبرگ مین پشتو زبان کی گلوکارہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گلبرگ میں چار مسلح افراد گلنار نامی پشتو گلوکارہ کے گھر داخل ہوئے اور گلوکارہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی صداقت کی مدعیت میں درج کرلیاگیاہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کی بناء پر کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.