تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 11:33

حسین محی الدین عدم ثبوت کی بنا پر بےگناہ قرار

جیو نیوز - لاہور......لاہورپولیس نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے مرکزی ملزم ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کوعدم ثبوت کی بنا پر بےگناہ قراردےدیا۔پولیس کےمطابق حسین محی الدین پرالزام تھاکہ انہوں نے ٹی ایم او اور دیگرعملے کوگستاخی کامزا چکھانے کی دھمکیاں دیں اور کارکنوں کو اشتعال دلایا۔حسین محی الدین کےعلاوہ مقدمے کےدیگرمرکزی ملزموں میں عوامی تحریک کےجنرل سیکریٹری خرم نوازگنڈاپوربھی شامل ہیں۔یہ مقدمہ53نامزد اور 3ہزار کے قریب نامعلوم افراد کےخلاف درج کیا گیا۔مقدمےمیں قتل،اقدامِ قتل اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق مرکزی ملزم کا نام نکالے جانے کے بعد مقدمہ کمزور ہو گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.