تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 15:33

عراق میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

جیو نیوز - اسلام آباد......دفتر خارجہ نےکہاہے کہ افغان حکام نے فوجی اور سول حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ عراق میں موجودتمام پاکستانی خیریت سےہیں۔اسلام آبادمیں ہفتہ وارنیوزبریفننگ میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نےبتایاکہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ، ا ن کےبارےمیں اپنےتحفظات سےامریکاکوآگاہ کیاہے ۔ شمالی وزیرستان آپریشن کے معاملے پر افغان حکام سے فوجی اور سول قیادت نے رابطہ کیا ہے۔ افغانستان نے آپریشن ضرب عضب کے دوران مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے .ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ عراق کےحالات پر تشویش ہے تاہم وہاں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طاہر القادری پاکستان کے شہری بھی ہیں، انہیں ملک میں آنے سے روکنے پر عالمی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.