تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 18:13

شمالی وزیرستان آپریشن، خیبر پختونخوا کے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

جیو نیوز - پشاور......شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرخیبر پختونخوا کے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ پشاور اور نوشہرہ کے اسٹیشنز بھی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ریلویز پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر ریلوےپولیس کمانڈوز تعینات اور خفیہ کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ ریلویز پروجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجنیئرز کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔پشاورکینٹ، سٹی اورنوشہرہ کے ریلوے اسٹیشنز حساس قراردے دیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.