تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 19:43

جنہوں نے آج گلو بٹ پر تشدد کیا، وہ بھی گلو بٹ ہیں، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ جنہوں نے آج گلو بٹ پر تشدد کیا، وہ بھی گلو بٹ ہیں،گلو بٹ کوگرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاگیا ہے،لاہورواقعہ افسوس ناک ہے،لاہور واقعہ کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی ٹربیونل کی جو بھی سفارشات ہوں گی ان پر عمل کیاجائے گا،شمالی وزیرستان آپریشن پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوں،کچھ سیاسی جماعتیں مذہب کے نام پر یلغار کی سیاست کررہی ہیں،لاہور واقعے پرعدالتی کمیشن کی رپورٹ جلد آجائے گی۔پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں مسلح افواج آپریشن میں مصروف ہے، اس وقت کوئی بھی تنازع پیدا نہیں کرنا چاہیے، آگ لگانے،توڑ پھوڑ اورتشدد کی باتیں مناسب نہیں،بندوق، جلاؤ گھیراؤ کے ذریعے اپنی بات منوانا بھی دہشت گردی ہے،کہاگیا تھا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے تو دوسرے آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.