19 جون 2014
وقت اشاعت: 21:13
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے دورہ افغانستان
جیو نیوز - اسلام آباد........دفترخارجہ کے مطابق پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے 17 اور 18 جون کو افغانستان کا دورہ کیا،انھوں نے یہ دورہ وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے کیا،دفترخارجہنے مزید کہا کہ محمودخان اچکزئی نے یہ دورہ دہشتگردی کے خاتمے میں افغان حمایت حاصل کرنے کیلیے کیا،وزیراعظم کے خصوصی ایلچی محمود خان اچکزئی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی،محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ بھی تھے۔