19 جون 2014
وقت اشاعت: 22:33
وزیراعظم نےجےیوآئی (ف)کے2وزراکوقلمدان سونپ دیے
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے 2وزرا کو قلمدان سونپ دیے۔ اعلامیے کے مطابق اکرم خان درانی کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ کا قلمدان دے دیا گیا،مولاناعبدالغفورحیدری کووزیرمملکت پوسٹل سروسزکاقلمدان سونپ دیاگیا، جبکہ ہاؤسنگ وتعمیرات کےوزیرمملکت عثمان ابراہیم کاقلمدان تبدیل کرکے عثمان ابراہیم کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کا وزیر بنا دیا گیاہے۔