تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 2:3

کراچی: ایم کیو ایم کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

جیو نیوز - کراچی..... رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کےانتقال پرایم کیوایم نے 3 روزہ سوگ کااعلان کیا ہے، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے 3 روزہ سوگ کے اعلان کی توثیق کردی۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف کی قربانی رنگ لائےگی،وہ دھمکیوں کےباوجودسچ بولتی رہیں، انہوں نے دھمکیوں سےمتعلق بتایاتھا لیکن پھر بھی انھیں سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ الطاف حسین نے حکومت سے طاہرہ آصف کے قاتلوں کوجلدسےجلدگرفتارکرنے کا مطالبہ کرتے ہوءے کہا ہے کہ یوم سوگ کےدوران ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند نہ کیاجائے، اس موقع پر گھروں پرسیاہ پرچم لہرائےجائیں اور طاہرہ آصف کےایصال ثواب کیلئےدعائیں کی جائیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے طاہرہ آصف کےانتقال پردکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.