تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 3:13

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 10 ہوگئی

جیو نیوز - لاہور..... لاہورمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک اور زخمی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد10ہو گئی ہے۔ جناح اسپتال ذرائع کے مطابق دم توڑنے والا زخمی حافظ خاور سرگودھا کا رہائشی تھا اورنیوروسرجری کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھا۔ اس سے قبل رضوان نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بساتھا ، اس طرح سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد10ہو گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایاکہ 15زخمی ابھی زیرِ علاج ہیں،3 زخمی انتہائی نگہداشت وارڈ میں، 6 آرتھوپیڈک وارڈاور6 زخمی سرجیکل یونٹ2میںزیرِعلاج ہیں۔دوسری جانب اسپتال کی ایمرجنسی کےداخلی گیٹ پر ڈاکٹرطاہرالقادری کےپوسٹرز لگا دیئے گئےہیں، اسپتال میں ایک انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کر دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.