20 جون 2014
وقت اشاعت: 3:23
اسلام آباد،لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ
جیو نیوز - اسلام آباد..... وفاقی حکومت نے اسلام آباد،لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کوہائی الرٹ قرار دیتے ہوئے تینوں ائیر پورٹس پر رینجرز کے دستے تعینات کر دیے ہیں،،سفید یونیفارم میں متعین خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو بھی چوکس کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی درخواست پر بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد،علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹ پر رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے جو امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اور دیگر اداروں سے تعاون کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ شمالی وزیرستان پر فوجی کارروائی کے بعد وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔