تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 6:23

طاہرہ آصف ” شہید بیداری پنجاب “ ہیں؛ الطاف حسین

جیو نیوز - لندن..... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ” شہید بیداری پنجاب “ ہیں، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ان کانام رہتی دنیا تک یادرکھاجائے گااور ایم کیوایم کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائے گا۔ انہوں نے یہ بات محترمہ طاہرہ آصف کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی شیخ زیداسپتال لاہورفون کرکے وہاں طاہرہ آصف شہید کے صاحبزادے، رابطہ کمیٹی کے ارکان اورذمہ داران سے تعزیت کرتے ہوئے کہی۔ الطا ف حسین جو طاہرہ آصف کی شہادت پر خودبھی صدمے سے نڈھال تھے،انہوں نے طاہرہ آصف شہید کے صاحبزادے شاہ ریز کودلاسہ دیا اوران سے کہاکہ وہ صبرکریں ، طاہرہ آصف شہیدہیں اورشہیدکبھی مرانہیں کرتے۔ الطاف حسین نے وہاں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران سے بھی تعزیت کی۔ تمام افرادنے الطاف حسین سے بھی طاہرہ آصف کی شہادت پرتعزیت کی۔ اس موقع پر الطاف حسین نے طاہرہ آصف شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ طاہرہ شہید پنجاب میں سوئے ہوئے لوگوں کوجگانے کامشن لیکر چل رہی تھیں اورانہوں نے تحریک کیلئے خود کووقف کردیاتھا، وہ آخری سانس تک تحریک کے مشن کیلئے سرگرم رہیں، وہ ایک بہادرخاتون تھیں،انہوں نے اپنی جان دیدی لیکن تحریک کونہیں چھوڑا، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ الطاف حسین نے کہاکہ جن لوگوں نے طاہرہ آصف کوشہیدکیا،گولیاں چلائیں وہ اوران کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے بہت جلد عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.