20 جون 2014
وقت اشاعت: 8:53
پشاور:ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کردیاگیا
جیو نیوز - پشاور.......پشاور کے علاقہ پجگی روڈ پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق پجگی روڈ پر شمع سینما کے قریب ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عبدالستار پر فائرنگ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ موٹرسائیکل سواروں نے کی، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے قریبی علاقوں میں ناکہ بندیاں سخت کرکے سرچ ُآپریشن شروع کردیا ہے۔