تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 12:4

شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا اور دتہ خیل میں کرفیو میں نرمی

جیو نیوز - میران شاہ......شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے چھٹے روز تحصیل بویا اور دتہ خیل میں کرفیو میں نرمی کے دوران ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔راستے میں درپیش مسائل کے باعث نقل مکانی کرنےوالوں کو مشکلات کا سامناہے۔شمالی وزیرستا ن کی تحصیل بویا اور دتہ خیل میں صبح پانچ بجے سے رات گئے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے ، جس کے بعد ہزاروں افراد نقل مکانی کرکےمحفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔نقل مکانی کرنے والوں کی نادرا کیمپ میں رجسٹریشن کی جارہی ہے۔کمشنر بنوں محسن خان کے مطابق تحصیل غلام علی اور میرانشاہ سے اب تک 52 ہزار اور میر علی اور رزمک سے 72 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔نقل مکانی کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔شدید گرمی کی وجہ سے متعدد خواتین بےہوش ہوگئیں۔نقل مکانی کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں نہ تو ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت مہیا کی ہے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی کوئی امداد دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.