تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 19:43

سپریم کورٹ میں عدلیہ مخالف پروگرام کیس کی سماعت

جیو نیوز - اسلام آباد..........سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف پروگرام کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ نہ ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہیں نہ ہی آنکھیں بند ہیں ، عدلیہ مخالف پروگراموں کا جائزہ لے رہے ہیں جو بھی مناسب کارروائی ہوئی کریں گے ۔سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف پروگرام کیس کی سماعت کی۔درخواست لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے سابق صدر توفیق آصف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ان کی ذات کے حوالے سے بھی کچھ دستاویزات لگائی گئی ہیں،ان کا خیال ہے انہیں یہ کیس نہیں سننا چاہیے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں مبشر لقمان کے پروگرام کرنے پر پابندی لگائی تھی،سپریم کورٹ نے کل اس فیصلے کومعطل کر دیا،جس کے بعد رات سے اس پروگرام میں پھر وہی توہین عدلیہ کا سلسلہ شروع ہو گیا، یہ ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، معاملہ عدلیہ کی توقیر کا ہے،کیس کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ نہ ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہیں اورنہ آنکھیں بند ہیں، عدلیہ مخالف پروگراموں کا جائزہ لے رہے ہیں، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.