تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 20:44

قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، رانا ثنا مستعفی ہوجائیں،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دلی دکھ ہوا، اندوہ ناک واقعے پر دل اب تک رنجیدہ ہے، راناثناءالله کی لازوال قربانیاں ہیں لیکن مشکل فیصلےکرنے پڑتے ہیں،اس لیے ان سے کہتا ہوں کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزدی کہا کہ شہباز شریف ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، انصاف کی خاطر اپنے قریبی عزیز کو بھی گرفتار کرایا، افسوسناک واقعے کے فوری بعد بلاتاخیر عدالتی کمیشن کےقیام کااعلان کیا،انصاف کاعلم بلند کرنے کیلئے اپنے قریبی عزیز کو بھی گرفتار کرایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی سی پی او، ڈی آئی جی اورایس پی ماڈل ٹاوٴن کوفوری عہدوں سےہٹایا تاکہ تحقیقات شفاف ہوں،آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ گولیاں چلانے والوں کی گرفتاری میں دباوٴ قبول نہ کریں،عدالتی کمیشن کی تحقیقات سے حقائق منظرعام پرآئیں گے،سانحہ ٔماڈل ٹاؤن پرحکومت کی طرف سے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتا ہوں،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں آج بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے،ماڈل ٹاؤن واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،واقعے والے دن ہی لاہور کے تمام سینئر پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا،پہلے فائرنگ کس نے کی یہ تمام باتیں عدالتی تحقیقات میں سامنے آجائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ طاہر القادری کےصاحبزادوں کےخلاف ایف آئی آرکاٹی گئی جواسی رات ختم کرادی،شہبازشریف کمزور اور طاقتور کے درمیان آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ آئین اورقانون کےمطابق طاقتور کے غرور کو توڑتا ہوں،مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ کام میں نے کرایا ہے،جو لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ کراچی میں لاشیں گرتے وقت کہاں تھے؟وہ میرے لیے بدقسمت دن تھا جب اپنے داماد کو ہتھکڑیاں لگاکر جیل بھجوایا، اپنے داماد کو ہتھکڑیاں لگوا کر جیل بھجوانے والے پر الزام تراشی کر رہے ہیں،اگر کوئی جوڈیشل کمیشن سے مطمئن نہیں وہ سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کی درخواست کرسکتا ہے، سپریم کورٹ ماڈل ٹاؤن واقعے کا ازخود نوٹس لے تو خیرمقدم کریں گے،شیخ الحرم کی باتوں سےغرض نہیں، مجھےصرف انصاف دلاناہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہمنہاج القرآن والے کہیں تو سر کے بل ان کے پاس جاؤں گا،ماڈل ٹاؤن واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور حقیقت سب کے سامنے لاؤں گا،منہاج القرآن والے چاہیں توسپریم کورٹ سےرجوع کریں ہمیں قبول ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ قومی خدمت کا جو سلسلہ نکلا ہے اس میں خلل ڈالناا نقلاب ہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.