20 جون 2014
وقت اشاعت: 20:53
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا
جیو نیوز - لاہور.......وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا۔حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوادیا ہے۔ان کی جگہ وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کو وزیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ کا استعفیٰ منظور کرلیاگیا ہےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیرکو اوایس ڈی بنادیاگیا۔