20 جون 2014
وقت اشاعت: 22:53
اسلام آباد:پنڈوریاںکے میلے میں دھماکا، 4افراد زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد........اسلام آباد میں پنڈوریاں کے علاقے میں جاری میلے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا عرس کی تقریبات کے دوران ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیرچن بادشاہ کے دربار پر عرس کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ علاقے کو فوری طور پر سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔