20 جون 2014
وقت اشاعت: 23:3
عدلیہ مخالف پروگرام پر اے آر وائی نیوز کا لائسنس15دن کیلئےمعطل
جیو نیوز - اسلام آباد.......پیمرا نے عدلیہ مخالف پروگرام نشرکرنے پر اے آر وائی نیوز کا لائسنس 15دن کے لیے معطل کردیا۔پیمرانےاےآروائی کاپروگرام کھرا سچ اور اینکر مبشر لقمان پر پابندی لگادی۔ڈائرکٹرلیگل پیمرا کے مطابق اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی فوری طور پر ہوگی،اے آر وائی نیوز پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔اے آر وائی نیوز کا لائسنس عدلیہ مخالف پروگرام نشرکرنے پر معطل کیا گیا۔