20 جون 2014
وقت اشاعت: 23:14
آج رات12بجےجیونیوزکھول دیں،پیمراکی کیبل آپریٹرزکوہدایت
جیو نیوز - اسلام آباد........پیمرا نے جیونیوزکو آج رات 12بجےنشریات کھولنےکی اجازت دے دی۔پیمرانے کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ آج رات 12بجے تمام کیبل آپریٹرز جیو نیوز کھول دیں۔دوسری جانب ڈائرکٹرلیگل پیمرازاہدملک کے مطابق جیوانٹرٹینمنٹ کا لائسنس ایک ماہ کےلیے معطل کر دیا گیا ہے اور جیو انٹرٹینمنٹ کوایک کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا،ڈائرکٹرلیگل پیمرا کا کہنا ہے کہ جیوانٹرٹینمنٹ کالائسنس مارننگ شو پر چلنے والا متنازع پروگرام نشر ہونے پر معطل کیا گیا۔پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان پر پابندی لگادی جبکہ شائستہ لودھی سمیت اٹھو جاگو پاکستان کی پوری ٹیم کسی بھی چینل پر پروگرام نہیں کرسکے گی۔