تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 23:54

طاہرہ آصف کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، شوہر میاں آصف

جیو نیوز - لاہور........ایم کیوایم کی مقتول رہنما طاہرہ آصف کے شوہر میاں آصف کاکہناہے کہ اُن کی بیوی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ میاں آصف نے کہا کہ کہ ان کے خاندان کو اب بھی دھمکیاں مل رہی ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ وہ تحقیقات کریں۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں آصف نے کہا کہ حکومت قاتلوں کو پکڑ کر سزا دلوائے اور میرے بچوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے باقاعدہ طاہرہ آصف کو شناخت کیا پھر انہیں ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی حکام ایک خط لکھ چکی تھیں کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.