تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 3:44

جیونیوز کی نشریات 15 دن کی معطلی کے بعد بحال

جیو نیوز - کراچی......جیونیوز کے ناظرین کے لیے خوش خبری ہے کہ ان کے پسندیدہ چینل کی نشریات 15دن کی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہیں، پیمرا نے ملک بھر کے کیبل آپریٹرز کوہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جیو نیوز و کیبل پر پرانے نمبر وں پر بحال کردیاجائے۔پیمرا کی طرف سے جیونیوز کی کیبل پر بحالی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز نے پیمرا کے 6جون کے حکم پر عمل درآمد کیا ہے۔ انڈی پینڈنٹ میڈیا کارپوریشن کو جیونیوز کی نشریات رات 12بجے سے شروع کرنے کی اجازت ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے 15روز کے لیے لائسنس معطل کرنے کے حکم میں قرار دیا تھا کہ جیونیوز کا لائسنس زیر مشاہدہ رہے گا۔ اگر خلاف ورزی کو دہرایا گیا تو لائسنس منسوخ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ پیمرا کے ڈائریکٹر لیگل زاہد ملک کے مطابق پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کو کیبل پر بحال کرنے اور سپریم کورٹ کے 26 مئی کے فیصلے کے مطابق پرانے نمبروں پر دکھانے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ادھر جیونیوز کی انتظامیہ نے اپنے ناظرین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹی وی پر جیونیوز کو ٹیون کریں،کیبل پر جیونیوز نظر نہ آنے کی صورت میں اپنے کیبل آپریٹرز سے رابطہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.