تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 4:4

اسلام آباد میں عرس کے دوران دھماکا، 47 افراد زخمی

جیو نیوز - اسلام آباد.....اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں عرس کی تقریبات میں دھماکے سے 47 افراد زخمی ہوگئے جن میں 6کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کے مطابق دھماکا دیسی بم سے کیا گیا۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں پیر چَن بادشاہ کے دربار پر 2روز سے عرس کی تقریبات جاری تھیں کہ بم کا دھماکا ہوگیا۔دھماکے کے زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں آدھا کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے اور علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.