تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 11:4

میران شاہ ،میر علی ،دتہ خیل میں قبائل نے تعاون کا یقین دلادیا،آئی ایس پی آر

جیو نیوز - راول پنڈی ........شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ ،میر علی اور دتہ خیل میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کی حمایت اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں فورسز کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل میران شاہ ،میر علی اور دتہ خیل میں مقامی قبائلی عمائدین نے آپریشن ضرب عضب میں فورسز کو اپنی حمایت اورمکمل تعاون کا یقین دلایا ہےاور یقین دہانی کرائی ہے کہ ان علاقوں میں دہشتگردوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔اس سے پہلےآئی ایس پی آر نےآپریشن ضرب عضب کے چھٹے روز 12دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز میران شاہ کے نواحی علاقے قطب خیل میں کی جانے والی کارروائی میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے ، اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.