تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 11:4

گڑھی خدا بخش آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

جیو نیوز - گڑھی خدا بخش......پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں جارہی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب دو حصوں پر مشتمل ہو گی۔ پہلے مرحلے میں تقریب کا آغاز قر آن خوانی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکر کیا جائے گا۔ قران خوانی کے بعد شہید بے نظیر بھٹو سے عقیدت کے طور پر پیپلز پارٹی کے کارکن خون کے عطیات دیں گے۔ یہ عطیات سابقہ روایات کے مطابق مسلح افواج کے زخمی جوانوں اور ضرورت مند مریضوں کو دئے جائیں گے۔سالگرہ کی تقریب کا دوسرا مرحلہ شام چھ بجے آرٹس کونسل لاڑکانہ میں منعقد ہوگا ہے ،جس میں سالگرہ کا مرکزی کیک کاٹا جائے گا۔کیک کاٹنے کی رسم میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد بھی متوقع اس موقع پرمقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.