تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:29

کوئٹہ:مختلف علاقوں میںفورسزکی کارروائی ،متعدد مشتبہ افراد زیرحراست

جیو نیوز - کوئٹہ .....کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نےکارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ،بائی پاس،نواں کلی،ائرپورٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا ۔اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ان افراد کو مزید پوچھ گجھ کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سرچ آپریشن گزشتہ روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.