2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:48
کراچی میںموسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان
جیو نیوز - کراچی......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت25.5ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی اور مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔