تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:8

پشاور ہائیکورٹ :شہدائےفاٹا کے ورثاکو دو ماہ میں پیکیج دینے کا حکم

جیو نیوز - پشاور ........پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا کے شہید سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کے ورثا ءکو دو ماہ کے اندر شہداء پیکیج دینے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں سیکورٹی اہل کاروں کو شہداء پیکیج نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو دو ماہ کے اندر شہداء پیکیج دینے کا حکم جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے فاٹا میں سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو شہداء پیکیج کے طور پر 30لاکھ فی کس دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونےپر 37شہداء کے ورثاء نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.