2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:28
شاہراہ قراقرم پر مسافر وین میں دھماکا،3افراد ہلاک
جیو نیوز - گلگت.....شاہراہ قراقرم پر مسافر وین میں دھماکاہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 3افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر مسافر وین میں دھما کا عالم پل کے قریب ہوا جہاں وین میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔امدادی کارکنان اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں ۔