تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:58

دھرنےوالوں کی زبان غیراخلاقی ہے، محمود خان اچکزئی

جیو نیوز - کوئٹہ...... چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینےوالے لوگ جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ غیراخلاقی ہے، ہم کمزور نہیں کہ انہیں جواب نہ دے سکیں مگر ہم غیرجمہوری رویوں کی مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی جذبہ حریت اور جمہوریت کا طریقہ کار نہ سکھائے، ہم ملک بچانابھی جانتے ہیں اور قربانی دینا بھی۔ انھوں نے کہا کہ آج کچھ ڈنڈا بردار لوگ نیا نظام لانے نکلے ہیں لیکن اگرموجودہ آئین کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو کو بہت سزا دی جاچکی، اب اسے جینے دیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.