3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:38
کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے غریب شاہ میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس کے باعث ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔