4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:8
اسکردو: نجی کالج کی وین دریائے سندھ میں گر گئی، 8 افراد لاپتا
جیو نیوز - اسکردو..... اسکردو میں نجی کالج کی وین دریائے سندھ میں گر گئی جس میں سوار 8 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو طالب علموں کو بچا لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کھرمنگ کے نواحی علاقے کمنگوکے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے کالج وین دریائے سندھ میں گرگئی،وین میں پرنسپل سمیت 10 طالب علم سوارتھے ، دو طالب علموں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا جبکہ کالج پرنسپل، ڈرائیور اور 8 طالب علم لا پتا ہیں۔ریسکیو کے مطابق دریا میں پانی کے تیز بہائو اور اندھیرے کے باعث لاپتا افراد کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔