تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:58

عیدالاضحی پر ٹرینوں میں رش، ٹرانسپورٹرز نے کرائے دگنے کردیئے

جیو نیوز - کراچی......عید الاضحی کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک جانے کے لئے جہاں ٹرینوں میں لوگوں کا رش ہے۔ وہیں بڑی تعداد میں مسافر بسوں کے ذریعے اپنے گھروں کیلئے ملک کے مختلف شہروں کیلئے روانہ ہورہے ہیں،ٹرانسپورٹرز نے کرائے دوگنے کر کے عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ کر دیا ہے۔ عید کے موقع پر کراچی سے روزانہ سینکڑوں بسیں اندرون ملک کے لئے روانہ ہو رہی ہیں۔ کینٹ اسٹیشن ہو یا تاج کمپلیکس، پٹیل پاڑا یا پھر سہراب گوٹھ۔جہاں کہیں بسوں کے اڈے قائم ہیں۔ وہاں لوگوں کا رش ہے۔ ایسے میں ٹرانسپورٹرز نے بھی من مانی کرتے ہوئے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے والے بہت سے ایسے ہیں کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سیٹوں کے زائد کرائے نہ دینے کی سکت نہ رکھنے پر سینکڑوں کلومیٹر کا سفر تیز رفتار بسوں کی چھت پر کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا وہی روایتی جواب کہ عید کے موقع پر اندرون ملک سے گاڑیاں خالی آ رہی ہیں، اس لئے کرایوں میں اضافہ کیا۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی عید الاضحی کے موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ زائد کرائے کی وصولی روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ مسافروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹر ز کو من مانیوں سے روکے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.