تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:38

کوہاٹ:پشاورچوک پر مسافر گاڑی میں دھماکا،3افراد جاں بحق

جیو نیوز - کوہاٹ ......کوہاٹ میں پشاورچوک پر مسافر گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے۔پولیس کے مطابق بم گاڑیوں کے اڈے میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے قریب واقع مسافر گاڑی تباہ ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.