تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:48

اپنوں کے ساتھ عید منانے میں بڑھائے گئے کرایے دیوار بن گئے

جیو نیوز - پشاور.......عید سر پر آگئی لوگوں کو گھر جانا ہے لیکن لمبے روٹوں پر ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے بڑھائے گئے کرایے راستے کی دیوار بن بیٹھے ہیں۔ عید اپنوں کے سنگ اور پیاروں کے ساتھ نہ ہو تو اسکا مزہ نہیں آتا۔ دور دراز شہروں میں رہنے والے مسافر بھی ان لمحات کے لئے گھروں کو لوٹتے ہیںلیکن ان کے اس لوٹنے کے سفر کی راہ میں ایک چیز آڑے آتی ہے اور وہ ہے ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا اور بہت زیادہ اضافہ۔یوں تو سرکاری سطح پرتمام روٹس کاکرایہ مقررکیاجاتاہے لیکن ڈرائیوروں کی من مانی کاان خصوصی مواقع پربھی کوئی نوٹس نہیں لیتا۔ان ڈرائیوروں کے پاس بھی اپنے اس عمل کے لئے کئی جواز موجود ہیں۔ گھروں کوجانےوالےناچاہتے ہوئے اس صورتحال کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پرمجبورہیں اوروہ اس زیادتی کاازالہ کرنے والوں کی راہ تک رہے ہیں۔ اپنے پیاورں کے ساتھ عید منانے کے خاطر مسافروں کو اضافی کرایہ، گھنٹوں انتظار، ٹرانسپورٹرز کے جارحانہ رویے اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.