4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:18
کوئٹہ:ہزارہ ٹاؤن کےعلاقےعلی آبادمیں دھماکا، متعدد افراد زخمی
جیو نیوز - کوئٹہ.......ہزارہ ٹاؤن کےعلاقےعلی آبادمیں دھماکاسناگیاہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہ چل سکا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا علی آباد میں قائم گرلز ہائی اسکول کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔