تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:38

حج کےدوران شیطان کوکنکریاں مارتے ہوئے 12 پاکستانی زخمی

جیو نیوز - مکہ مکرمہ.......سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کےدوران شیطان کوکنکریاں مارتے ہوئے 12 پاکستانی حاجی زخمی ہوگئے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ منیٰ میں رمی کے دوران بارہ پاکستانی پیچھے سے آنے والے کنکر لگنے سے زخمی ہو گئے۔واقعے میں معمولی زخمی ہونےوالے 3 پاکستانیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ 9 افراد اب تک زیر علاج ہیں۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمی کےدوران دیوارکےقریب نہ جائیں اور نہ ہی دیوار پر چڑھنے کی کوشش کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.