تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:38

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے دھرنے میں تحائف کی تقسیم کے دوران بدنظمی

جیو نیوز - اسلام آباد.......اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں تحائف کی تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی اور مکے، گھونسے اور لاتیں چل گئیں، کارکنوں نے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے روک دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ونگ کی رہنمائوں نے دھرنے میں شریک کارکنوں میں تحائف تقسیم کیے، اس دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی اور تحریک انصاف کےکارکنوں کاایک دوسرے پرڈنڈوں اورکرسیوں سے حملہ کردیا اورسامان چھین لیا، بعض کارکن کپڑے چھین کر فرار ہوگئے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں کے نمائندوں پر حملہ کردیا، بدتمیزی اور گالم گلوچ کی۔کارکنوں نے کیمرہ مینوں کو کورریج سے روک دیااور وڈیو چھیننے کی کوشش بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.