5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:28
آئین کواپنی جان دےکربھی بچاناپڑاتو بچاؤنگا، جاوید ہاشمی
جیو نیوز - ملتان...... سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئین ٹوٹ گیاتوملک کی اکائیوں کوالگ ہونےسےکوئی نہیں روک پائیگا، آئین کواپنی جان دےکربھی بچاناپڑاتو بچاؤنگا، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کےوقت عمران خان کوکہاتھا کہ آپکا اورمیرااسٹیٹس ایک ہوگا، میں نےخان صاحب سےکہاتھامیں آپکاماتحت نہیں ہونگا۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکومت جب بھی گرےگی اپنے ہی بوجھ سےگرےگی، ان لوگوں کےدماغی ٹیسٹ ہونےچاہیے،جنہوں نےعمران خان کواس عذاب میں ڈالا، عمران خان سےکہاتھااگر پارلیمنٹ میں گئےتوحکومت کوفائدہ ہوگا، ہمارےلیڈرخودقربانی دینےکےبجائےقوم سےقربانی مانگتےہیں، اپنے بچوں کوگھروں میں اورغریبوں کےبچوں کوسڑکوں پربٹھاتے ہیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آئین ٹوٹ گیاتوملک کی اکائیوں کوالگ ہونےسےکوئی نہیں روک پائیگا، آئین کواپنی جان دےکربھی بچاناپڑاتو بچاؤنگا۔