6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:58
بیوپاری فکرمند کہ جانور بک جائیں، خریدار پریشان اچھا جانور مل جائے
جیو نیوز - لاہور......بیوپاری فکرمند کہ جانور بک جائیں، خریدار پریشان کہ اچھا جانور مل جائے، مویشی منڈیوں میں آخری سودے، صبح کے لیے قصائیوں کے اپائنٹمنٹس جاری ہیں۔لاہور میں عید الاضحی کے آخری روز قربانی کے جانوروں کی قیمتیں کم ہوگئیں،بیوپاری حوصلے ہار گئے اس کے باوجود بکر منڈیوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت خریداروں تعداد انتہائی کم رہی۔زیادہ سےزیادہ منافع کمانے کے قربانی جانوروں قیمت زیادہ بتائی جاتی ہیں۔اس سال بھی قربانی کے جانوروں کی آسمان کو چھونے وجہ سے بکر منڈیوں میں خریدار کم رہے۔ملک کے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے بیوپاری ناامید اورمایوس نظر آئے۔جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سارا سال جانوروں کی خدمت کی ہے لیکن کوئی بھی جانور کی جسامت کے حساب بھی قیمت نہیں دے رہا۔ بیوپاری پر امید نظر آتے ہیں کہ ابھی تین روز عید رہے گی اور وہ جانور بیچ کر ہی گھر جائیں گے۔